فضلائے مدارس کے لیئے دوسالہ انگلش ڈپلوما کورس میں داخلے کے لیئے تاریخوں کا اعلان
فضلائے مدارس کے لیئے دوسالہ انگلش ڈپلوما کورس میں داخلے کے لیئے تاریخوں کا اعلان
مرکز المعارف سے ملحق اداروں کے لیئے 9 اور 11 فروری کو داخلہ امتحان دیوبند میں آن لائن فارم بھرنے کی سہولت
ممبئی 11/جنوری، پریس ریلیز: فضلائے مدارس کے لیئے دوسالہ ڈپلوما ان انگلش لینگویج اینڈ لٹر یچر(ڈی ای ایل ایل) کورس کے لیئے داخلہ امتحان کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے. آج ایک پریس نوٹ کے ذریعے مرکزالمعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی کے ڈائرکٹر مولانا محمد برہان الدین قاسمی نے بتلایا کہ مرکزالمعارف سے اس کورس کے لیئے ملحق 9 اداروں میں سے اس سال صرف 7 اداروں کے لیئے مشترکہ داخلہ امتحان 9 اور 11 فروری 2023 کو ہیرا گارڈن دیوبند میں ہوگا۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے یہ بتلایا کہ 9 فروری کو تحریری امتحان ہوگا اور اس میں پاس ہونے والے طلباء ہی کا تقریری امتحان 11 فروری کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق جن 7اداروں کے لیئے سال رواں مشترکہ داخلہ امتحان ہوگا وہ ادارے یہ ہیں: (1) مرکز اسلامی ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، انکلیشور، گجرات (2) جامعہ اسلامیہ جلالیہ، ہوجائی، آسام (3)المعہد العالی الاسلامی، حیدرآباد، تلنگانہ (4)اشرف العلوم ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ہاوڑہ، مغربی بنگال (5)جامعہ دارالحدیث جئے نگر، ہوجائی، آسام (6)مدرسہ جامع العلوم، بالاپور، اکولہ، مہاراشٹر (7)مدرسہ اسلامیہ وقف، صوفی باغ، سورت، گجرات۔
مزید تفصیلات بتلاتے ہوئے ڈپلوما ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کورس کے نیشنل کو آرڈینیٹر مولانا مدثر احمد قاسمی نے بتلایا کہ اس امتحان میں ملک بھر کے کسی بھی مستند ادارے سے فارغ التحصیل عالم و فاضل شرکت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتلایا کہ ساتوں ادروں کے لیئے کل 165 طلباء کا فائنل لسٹ میں اور 75 طلبا ء کا ویٹنگ لسٹ میں نام آئے گا۔ امتحان میں شریک تمام طلباء کو سات میں سے تین اداروں کو ترجیح کی بنیاد پر منتخب کرنے کا اختیار ہوگا۔ تحریری و تقریری دونوں امتحانات میں پاس ہونے پرنمبرات اور سیٹ کی گنجائش کو سامنے رکھتے ہوئے کسی تین ادارے میں سے ایک ادارے میں انتخاب عمل میں آئے گا۔
نیشنل کو آرڈینٹر نے مزید بتلایا کہ سال رواں ہندوستان بھر کے شرکائے امتحان کی سہولت کو سامنے رکھتے ہوئے آن لائن فارم بھروانے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ خواہش مند فضلائے مدارس ویب سائٹ www.deobandonline.com
سے فارم و قواعد داخلہ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ تمام تفصیلات فارم و قواعد داخلہ میں درج ہیں۔
واضح رہے کہ مرکز المعا رف ایجو کیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، مولانا بدرالدین اجمل القاسمی کے ذریعہ1994ء میں قائم کردہ صرف ہندستان کا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا پہلا اور منفرد ادارہ ہے جہاں با قاعدہ طور پر فارغین مدارس کے لئے دوسالہDELL کورس کو متعارف کرایاگیا ۔ اس کورس میں فضلائے مدارس کو انگریزی زبان و ادب، کمپیو ٹر و انٹرنیٹ،تاریخ، جغرافیہ،سماجیات،صحافت،ریاضی،جنرل نالج وغیرہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تقابل ادیان کا مطالعہ بھی کرایا جاتا ہے۔
Entrance Exam Date and Venue
فضلائے مدارس کے لئے مشترکہ داخلہ امتحان برائے ڈپلومہ ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کی تاریخ کا اعلان
ایم ایم ای آرسی نیوز ڈیسک
ممبئی:15/فروری(پریس ریلیز) مرکزالمعارف ایجو کیشن اینڈ ریسرچ سینٹرکے ڈائریکٹر مولانا محمدبرہان الدین قاسمی نے آج ایک پریس ریلیز کے ذریعہ سال2020ء تا2023ء بیچ کے ڈپلو مہ ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر (DELL)کورس کے داخلہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیاہے ۔تحریری و تقریری امتحان/12اور14/ مارچ2020 ءبمطابق16/اور18/ رجب المرجب1441 ھ بروز جمعرات وسنیچر,ہیرا گارڈن،قاسم پورہ(نزد عیدگاہ) ،دیوبند،یوپی میں ہوگا۔واضح رہے کے جمعرات کو تحریری اور سنیچر کو تقریری امتحان ہوگا،تحریری امتحان میں پاس طلباء ہی تقریری امتحان میں شرکت کے مجاز ہونگے جبکہ داخلہ امتحان میں پاس ہونے کے لئے دونوں میں شرکت لازمی ہے۔
سالِ رواں داخلہ امتحان ہندوستان بھر کےچھ سینٹرز کے کل(120)سیٹوں کیلئے ہوگا، جن میں سے15/مرکز اسلامی ایجو کیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، انکلیشور ،گجرات،20/جامعہ اسلامیہ جلالیہ ہوجائی،آسام،20/ المعہد العالی الاسلامی،حیدر آباد، تلنگانہ،25/محمودیہ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر،ماگڈی،رام نگر، کرناٹک25/مرکز احیا ء الفکر الاسلامی،مظفر آباد،سہارنپور، یو پی اور 15/ سیٹیں اشرف العلوم ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر،شالوک پاڑہ، ہاوڑہ ویسٹ بنگال کے لئے ہو ں گی۔
مرکز المعا رف ایجو کیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، مولانا بدرالدین اجمل القاسمی کے ذریعہ1994 ءمیں قائم کردہ صرف ہندستان کا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا پہلا اور منفرد ادارہ ہے جہاں با قاعدہ ہ طور پر فارغین مدارس کے لئے دوسالہDELL کورس کو متعارف کرایاگیا ۔اس کورس کی ضرورت اور کامیابی کو دیکھتے ہوئے اب تک درجن بھر دوسرے اداروں نے اپنے یہاں اسکو شروع کیا ہے جن میں سے آٹھ ادارے باضابطہ مرکز المعارف،ممبئی سے منسلک ہیں۔ ان اداروںمیں دینی مدارس اور جامعات سے فار غ التحصیل طلبہ کو انگریزی زبان و ادب، کمپیو ٹر اور انٹرنیٹ،تاریخ، جغرافیہ، صحافت،ریاضی،جنرل نالج وغیرہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تقابل ادیان کا مطالعہ بھی کرایا جاتا ہے۔وقتا فوقتا طلبہ کو مختلف موضوعات مثلا سائنس، جغرا فیہ، ریاضی، صحافت، معاشیات وغیرہ فنون کے ماہرین کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ تا کہ یہ علماء پو ری خود اعتما دی کے ساتھ جدیدتقاضوں کا مقابلہ کر نے کے ساتھ ساتھ ملک و ملت کی ضرورت کے مطابق صحیح رہنمائی کرسکیں۔
ڈیل کورس کے نیشنل کو آرڈینیٹر مولانا مدثر احمد قاسمی نے بتلایاکہ ہر سال مر کز المعارف یہ مشترکہ مقا بلہ جاتی داخلہ امتحان منعقد کر تا ہے جس میں مختلف فنون جیسے قرآن و تفسیر ، حدیث،فقہ، عربی زبان وادب نیز عربی اور اردو مضمو ن نگاری ومعلومات عا مہ پر مشتمل سوالات ہوتے ہیں۔صرف صلاحیت کی بنیاد پر طلباء کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔سنیچر1/مارچ 2020سے درخواست فارم مع قواعد داخلہ دستیاب رہیگا۔ فارم جمع کر نے کی آخری تاریخ ت/10مارچ ہے۔ اس داخلہ امتحان میں شرکت کے لیے ہندستان کے کسی بھی ادارے سے عالم یا فاضل ہونا ضروری ہے۔
...................................................................................................................................................................
Notice for Entrance Exams
MMERC Issues Notification for the Combined Entrance Exams-2020-21
MMERC News Desk
Today, on 27 January 2020, Markazul Ma’arif Education & Research Centre (MMERC), Mumbai has announced the date for Diploma in English Language & Literature’s (DELL) entrance exams; wherein all affiliated institutes are requested to declare the number of seats for new admission in their respective institutes. This official statement was issued by Maulana Muddassir Ahmad Qasmi, the national coordinator of MMERC’s DELL course.
Assalamu Alaikum
Dear DELL Members,
As per the academic calendar our combined national entrance exams will be held between 12 to 15 March (17 to 20 Rajab).
Please let MMERC office know the exact number of final and waiting list students for your inistitute as soon as possible.
All are also requested to book ticket well in advance. At lest one member's presence is a must from each centre.
Note: Those members who still didn't submit progress report, please submit ASAP.
Wassalam
Muddassir Ahmad Qasmi
National coordinator DELL
MMERC, Mumbai
Entrance Exam for DELL Course
Entrance Exam for DELL Course
Markazul Ma'arif Education and Research Centre (MMERC) announces the dates for the national level entrance exam for fresh madrasa graduates every year in the middle of Rajab, the 7th month of Islamic calendar. MMERC holds this competitive exam in Deoband, which has objective and subjective types of questions. Students get tested through written and oral exams in various fields of Islamic knowledge such as the Qur'an, its exegesis, hadith, fiqh, Arabic language and literature and also their proficiency in writing in Arabic and Urdu. Their awareness of general knowledge is also tested in the entrance exam. A candidate's ability and merit is the only criterion for selection in his chosen institution. Only those who have done graduation (Alimiyat or Fazilat) from any madrasa in India can apply for appearing for this exam. Details about the exams and dates are separately declared each year through press and official website.
Second Semester Exams 2019
MMMERC Mumbai Announces Dates for the Second Semester Exam
MMERC News Desk: 02 December 2019
In a MMERC staff meeting, held on 02 December 2019, it was decided that the second semester exam of Diploma in English Language & Literature (DELL) will be held from 14th (Saturday) to19th (Thursday) December, 2019; corresponding to16th to 21st Rabius Sani 1441AH. In the meeting it was also decided that Mufti Mohammad Rashid Qasmi and Mufti Faheem Usmani will be the controller and co-controller of exam respectively.
All students are asked to accelerate their study by the MMERC director issuing a formal notice for the upcoming exam.
Notably MMERC and its other affiliated institutes across the country hold three exams in each academic year.
Copy of MMERC Official Notice